جسٹس(ر) عظمت سعید کا جیمرز والی گاڑی سے متعلق ایسا فیصلہ کہ جان کر آپ بھی داددینے پر مجبور ہوجائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی۔براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ نے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی اور کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر پروٹوکول نہیں چاہیئے۔حکومت نے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو جیمرز وہیکل فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ، جیمرز والی گاڑی جسٹس (ر) عظمت سعید کے قافلے کا حصہ ہونا تھی۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیاہے ،براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کیاگیاہے،

گریڈ 20 کے آفیسر طارق محمودبطور رجسٹرر خدمات سرانجام دیں گے،کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکو پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، کمیٹی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔خیال رہے جسٹس (ر) عظمت سعید براڈ شیٹ سمیت تین کمپنیوں سے معاہدوں کی انکوائری کریں گے، سال 2000 میں ٹرو وانزایل ایل سی، براڈ شیٹ، آئی اے آر سے معاہدوں کی جانچ ہوگی۔انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کو ادائیگیوں کی وجوہات اور اس کے اثرات کی نشاندہی کرے گا، کمیشن دیکھے گا کہ برطانوی عدالتوں میں کیس کس طرح لڑا گیا، کمیشن براڈ شیٹ معاملے میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے، براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔کمیشن اس بات کی تحقیق بھی کرے گا کہ غیر قانونی طور پر حاصل شدہ اثاثوں کی ریکوری کے لیے دائر کیسز کیوں بند کیے گئے، ایک رکنی کمیشن غفلت یا بدانتظامی کے مرتکب کسی بھی فرد یا اتھارٹی کی ذمہ داری کی نشاندہی بھی کرے گا۔ کمیشن سے کیسز بند کرنے کے نتیجے میں ملک کو ہونے والے مالی نقصان کا تعین بھی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں