شریف خاندان کے کس فرد نے رشوت کی پیشکش کی، براڈ شیٹ چیف نے نیا انکشاف کردیا

لندن (نیوز ڈیسک)براڈ شیٹ کے سربراہ کاوےموسوی نے انجم ڈار نامی شخص سے متعلق مزید انکشافات کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لندن میں عدالتی فیصلہ پبلک ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں براڈ شیٹ کے سربراہ کاوےموسوی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ انجم ڈار نے مجھے رشوت کی پیشکش کی تھی، میرے پاس اس کا گواہ موجود ہے۔براڈ شیٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے انجم ڈار کی شناخت کنفرم کرنا میری ذمہ داری نہیں تھی، انجم ڈار نے نوازشریف کےساتھ ذاتی رہائش گاہ کی تصاویر دکھائیں، یہی نہیں ملاقات میں انجم ڈار نے ٹیلیفون پر نوازشریف سے مزید معلومات وہدایات لیں،

انجم ڈارسے متعلق میری بات الزام ہےتاوقتیکہ عدالت میں ثابت ہو۔کاوے موسوی نے بتایا کہ میری انجم ڈار سے دو ملاقاتیں ہوئی، پہلی ملاقات میں اس نے رشوت کی آفر نہیں کی، دوسری ملاقات میں انجم ڈار نے مجھے رشوت کی آفر کی، سپریم کورٹ کے فیصلےکےبعد مجھےنوازشریف پر الزام لگانےکی ضرورت نہیں، پاکستانی سپریم کورٹ نےنوازشریف کوحکومت سےباہرپھینکا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے براڈ شیٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہزاروں کاغذات کا مشاہدہ کیا، عدالت نے نیب اور حکومتی عہدیداران سے سوالات پوچھے، ایسافیصلہ نہیں دیکھا جس میں حکومت کو سازش کا ذمہ دارقرار دیا گیاہو، ہرپاکستانی کو عدالتی فیصلہ پڑھنا چاہیے، ساتھ ہی پاکستان کی نئی حکومت سے کہوں گا کہ فیصلےپرغور کریں۔موسوی کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی عدالتوں کی ساکھ ہےاوریہ غیرجانبدارہیں، ہمیں پتہ تھا نیب نےمعاہدہ توڑا، عدالت نےکہا جان بوجھ کر توڑا ہے، ہمیں پتہ تھاغیرقانونی کام ہوا،عدالت نےکہا براڈشیٹ کیخلاف سازش کی گئی، نیب نےان لوگوں سے فراڈ کیاجنہیں کرپشن ڈھونڈنےکیلئےلائےتھے، میں نئی تحقيقات کیلئےنئی کمپنی بناتاہوں تاکہ چیزیں واضح رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پاکستان کی نئی حکومت سے درخواست ہےکہ وہ عدالتی فیصلے پر غور کرے، میں افواج پاکستان پرکوئی الزام نہیں لگارہا، میں پاکستانی انٹیلی جنس سروسز پر کوئی الزام نہیں لگارہا، میں یہاں آنےوالے کسی عہدیدار پر بھی الزام نہیں لگارہا جس نے خود کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا حصہ ظاہر کیا، میرے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں کہ جو شخص

خود کو جنرل بتا رہا ہے جس کا نام ملک ہے، وہ کون ہے، میری اس سے پہلے یا بعد میں کبھی اس شخص سےملاقات نہیں ہوئی۔ کاوہ موسوی کے مطابق اس شخص نے کہا آپ بہت کمانے والے ہیں، حقیقت یہ ہےکہ آپ کو پیسےکی سیٹلمنٹ کرناہوگی اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بھی حصہ ملنا چاہیے، مجھے یہ سن کر دھچکا لگا اور میں نے ان سے کہاکہ اپنی بات دوبارہ کہیں، اس نے دیکھاکہ مجھے دھچکا لگا ہے تو اس نے اپنی بات سفارتی انداز میں دوبارہ ترتیب دی۔کاوہ موسوی نے دوران گفتگو وزیر اعطم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہرحکومت میں بے وقوف لوگ ہوتے ہیں، میراعمران خان کومشورہ ہےکہ اس بے وقوف آدمی کو وزیر کے عہدے سے ہٹادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں