خوشخبری، ترکی نے واٹس ایپ کی متبادل ایپ متعارف کرادی

استنبول(نیوز ڈیسک) ترکی کے ماہرین نے پیغام رسانی کے لیے واٹس ایب کی متبادل ایپلیکیشن متعارف کرادی جس کو سرکاری حکام استعمال کررہے ہیں جبکہ دو روز میں اسے لاکھوں صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے پیغام رسانی کے لیے ’بِپ‘ BIP ایپلیکیشن تیار کی جسے ایک روز قبل متعارف کرایا گیا۔رپورٹ کے مطابق بپ نامی ایپ کو ایک ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا جب واٹس ایپ نے متنازع پرائیویسی پالیسی پیش کی جس کے تحت کمپنی صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں کو فراہم کرنے کی مجاز ہوگی۔واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی پر صارفین کھل

کر تنقید کررہے ہیں جس پر ادارے اور اُس کے سربراہ نے علیحدہ علیحدہ وضاحتی بیانات بھی جاری کیے مگر وہ صارفین کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکے۔واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے بعد صارفین نے پیغام رسانی کے لیے متبادل ایپلیکیشنز کا انتخاب کیا جن میں ٹیلی گرام اور سگنلز قابل ذکر ہیں۔ایک روز قبل جب ترکی نے BIPنامی ایپ متعارف کراوئی تو صارفین کو تیسرا متبادل بھی مل گیا۔ یہی وجہ ہے کہ چند گھنٹوں میں اسے 9 لاکھ سے زائد صارفین گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں جبکہ اتنے ہی آئی او ایس اسٹور سے بھی ایپ کو حاصل کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں