سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو لاکھوں روپے انعام حاصل کرنے کا سنہری موقع مل گیا

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی تارکین مقیم ہیں، جو سخت محنت کے بعد کمائی کر کے کچھ رقم اپنے پاس رکھتے ہیں اور باقی اپنے گھر والوں کو بھجوا دیتے ہیں۔ ساری عمر کی کمائی کے بعد بھی چند لوگ ہی بمشکل کروڑ پتی بن پاتے ہیں۔ تاہم اب پاکستانیوں کے پاس ایک سنہری موقع ہے بس چند منٹوں کی زحمت کرنی ہو گی جس کے بعد وہ لاکھوں روپے کا انعام حاصل کر سکیں گے۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے عوام کو غیر قانونی کاروبار سے نجات دلانے کی غرض سے تجارتی جعل سازی اور دھوکا دہی کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ تجارتی جعل سازی اور دھوکا دہی کے علاوہ سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کی اطلاع دینے والے کو جرمانے کی رقم میں سے انعام دیا جاتا ہے۔دھوکا دہی اور جعل سازی کی نوعیت کے اعتبار سے انعامی رقم کا تعین کیا جاتا ہے۔کسی کاروباری ادارے میں غیر معیاری اشیا کی فروخت، زائد المیعاد یا انسانی استعمال کے لیے مضر چیز کی اطلاع دینے پر جرمانے کی کل رقم میں سے 25 فی صد اطلاع دہندہ کو ملے گی۔یہ انعامی رقم عدالت کی طرف سے حتمی فیصلہ سنانے کے بعد دی جاتی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ’اطلاعات کی دوسری قسم غیر قانونی یا سعودی شہریوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار سے متعلق ہے۔اس قسم کی اطلاعات دینے والوں کو جرمانے کی کل رقم میں سے 30 فی صد انعام دیا جائے گا۔یہ انعامی رقم عدالت کے حتمی فیصلے کے بعد دی جائے گی‘۔ واضح رہے کہ وزارت تجارت نے گذشتہ دنوں اطلاعات دینے والے 19 شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ایک لاکھ 23 ہزار ریال کے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں