سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا، اہم ترین شہزادہ داعی اجل کو لبیک کہہ گیا

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی شاہی خاندان کو پچھلے تین ماہ کے اندر کئی شہزادوں اور شہزادیوں کی موت کا صدمہ سہنا پڑا ہے۔ جس کا دُکھ ابھی کمی نہیں ہوا تھا کہ ایک اور سعودی شہزادہ انتقال فرما گئے ہیں۔ اس وقت سعودی مملکت میں سوگ کا سماں ہے۔ شاہی خاندان اور سعودی عوام دُکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی وجہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کا انتقال کر جانا ہے۔سعودی عرب کے شاہی ایوان نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ خالد بن فیصل بن سعد الاول گزشتہ روز اتوار کو انتقال فرما گئے ہیں۔ ایوان شاہی کے مطابق شہزادہ خالد بن فیصل رشتے میں بانی مملکت شاہ سعود کے نواسے تھے۔

شہزادہ خالد کی والدہ شہزادی سارہ شہزادہ سعد الاول کی بیٹی تھیں۔ شہزادہ سعد الاول بانی مملکت شاہ سعود کے سگے بھائی تھے۔شاہی ایوان کے مطابق مرحوم شاہزادہ خالد کی نماز جنازہ آج پیر 4 جنوری کو ادا کی جائے گی۔جس میں شاہی خاندان کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ جس کے بعد انہیں ریاض کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی ا شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔اس سے چند روز قبل شہزادی حصہ بنت فیصل بن عبد العزیز کا انتقال ہوا تھا جو عالم اسلام کے مشہور رہنما اور سابق سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی صاحبزادی تھیں۔اس سے چند ہفتے پہلے سعودی شہزادہ نواف بن سعید بن سعود بن عبدالعزیز السعود انتقال فرما گئے تھے۔ان کے انتقال سے کچھ روز قبل ایک سعودی شہزادہ سعود بن فہد بن منصور بن جلاوی السعوددُنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ اس سے قبل سعودی شہزادی قماشہ کا بھی انتقال ہو گیا تھا جو سعودی شہزادے نہار بن سعود بن عبدالعزیز السعود کی والدہ تھیں۔ اس کے دو روز بعد ہی ایک اور سعودی شہزادی مضاوی بنت عبداللہ بن محمد ابن جلوی السعودچل بسیں۔ان دونوں شہزادیوں کو ریاض کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔جبکہ 6 جولائی کو شاہی خاندان کے رُکن اور معروف سعودی شہزادے خالد بن سعود بن عبدالعزیزگزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 95 برس تھے جن کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔ 28 جون کو معروف سعودی شہزادے بندر بن سعد بن محمد

بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل السعود انتقال کر گئے تھے۔جن کی نماز جنازہ29 جون کوبعد از نماز ظہر ریاض میں اداکر دی گئی، پھرانہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔ 4 جون کو بھی شاہی خاندان کے رُکن اور معروف شہزادہ سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال فر ما گئے تھے۔ جن کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا ۔ اس سے قبل26 فروری کو سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے تھے، اُن کی نماز جنازہ میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی شریک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں