کراچی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر لوگ حریم شاہ کے کراچی میں سستے پلاٹس کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔چند روز قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی والوں کے لیے سستے پلاٹس کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ منصوبہ ان غریب لوگوں کے لیے شروع کیا ہے جو ایک عرصے سے اپنی چھت کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن اپنے اس خواب کی تعبیر حاصل نہیں کرپارہے۔ حریم شاہ 100 گز کا پلاٹ صرف 3 لاکھ روپے میں دے رہی ہیں۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ آپ کو پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے حوالے سے معلومات دینا تھیں۔
ویسے تو آپ گوگل سے بھی تمام تفصیلات لے سکتے ہیں۔جن افراد نے فارم لینے ہیں۔وہ پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے آفس آ جائیں اور فارم حاصل کریں ۔فارم یہیں جمع بھی کیے جائیں گے۔ہم جلد از جلد گھر کے بارے میں آپ کے خواب کی تعیبر بنیں گے۔حریم شاہ نے کہا کہ میں ایڈریس اور نمبر دے رہی ہوں۔ہم نے اس حوالے سے کی جانے پریس کانفرنس میں بھی تمام تر تفصیلات بتا دی تھیں لیکن اگر پھر بھی کسی کو سمجھ نہ آئے تو ان نمبرز پر رابطہ کر کے پوچھ سکتے ہیں۔حریم شاہ نے کہا پرپرٹی بینک مارکیٹنگ کے فارم جلد از جلد حاصل کرنے کے لیے آفس تشریف لائیں اور ہم بنیں گے آپ کے خوابوں کی تعبیر۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک پریس ریلیز میں حریم شاہ نے موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے، عمران خان نے غریب آدمی کو اپنے گھر کے خواب دکھائے لیکن اس خواب کی تعبیر غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی گزارش کی وہ اس منصوبے میں ان کا ساتھ دیں۔تاہم سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے اس منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا جارہا ہے حریم شاہ ٹاؤن میں کون کون رہنا پسند کرے گا؟ امتیاز نامی شخص نے حریم شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ٹک ٹاک کی سستی شہرت کے بعد نوجوانوں کے لیے سستی بستی اسکیم شروع کرکے نوجوانوں کو اکٹھا کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے تاکہ وہ مزید جگہوں پر بھٹکنے سے بچ سکیں۔ریحانہ کوثر نامی خاتون کا کہنا ہے یہ کیا گڑبڑ گھوٹالا ہے یہ کوئی ڈبل شاہ جیسا فراڈ لگ رہا ہے۔