اسلام آباد(پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن وویمن ونگ خدیجہ زرین نے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں اقوام متحدہ مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنانا بھارتی بربریت کی زندہ مثال ہے، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنا کر بھارت پوری دنیا کے سامنے ایکسپوز ہوگیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی معمول ہے، بھارتی فائرنگ سے لائن آف کنڑول پر انسان تو کیا جانور بھی محفوظ نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ڈیڑھ سال سے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو محاصرے میں رکھا ہوا ہے، تمام تر ظلم کے باوجود بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا، خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگ مسلط کررکھی ہے، جہاں وہ سول شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد بھارت کی حقیقت دنیا کے سامنے کھل چکی، عالمی برادری بھارت پر پابندیاں عائد کرے۔
