لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی 27 سالہ فیشن ماڈل لاریب مدھوال عرف لارا مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کے قریبی دوست کی جانب سے سوشل میڈیا پر اطلاع دی گئی کہ لاریب ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کے مطابق ماڈل لاریب بالاکوٹ میں پیش آنے والے کار حادثے میں انتقال کرگئیں۔ پوسٹ میں لاریب کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی۔ دوسری جانب لاریب کی موت پر سوشل میڈیا صارفین بالخصوص ان کے مداحوں نے بھی حیرت کے ساتھ ساتھ افسوس کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ ماڈل لاریب کا تعلق لاہور سے تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments