اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اعلان کیا کہ وہ جلد ایک اچھی کتاب لکھیں گی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا جس میں انہوں نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے بات چیت کی۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں اور فیاض الحسن چوہان اچھے دوست ہوا کرتے تھے، ساتھ بیٹھ کر بہت بار کھانا بھی کھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان سے لاکھ درجے بہتر ہوں، میرے اندر فیاض الحسن چوہان سے زیادہ خوفِ خدا ہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ہے، اگر ہماری عزت پر کوئی حملہ آور ہوگا تو ہم چُپ نہیں بیٹھیں گے۔مجھے سب پتہ ہے کہ یہ لوگ یتیم خانے سے لڑکیاں لا کر کیا کرتے ہیں۔ حریم شاہ نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی حریم شاہ نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی اصلیت بے نقاب کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو بیان میں کہا کہ فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان میرے متعلق بے بنیاد باتیں بناکر لوگوں کو گمراہ کرنے اور اپنے صادق و امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔ویڈیو میں حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی تھی، جب بھی میڈیا والے مجھ سے آپ کے بارے میں پوچھتے تھے میں آپ کی اصلیت چھپاتی تھی، میں نے ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میں فیاض الحسن کو سب کے سامنے بے عزت اور بدنام نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نہیں چاہتی تھی کہ آپ کا سیاسی کیریئر خراب ہو، مجھے اور اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔حریم شاہ نے فاروق ستار سے متعلق ویڈیو میں کہا کہ فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں کہ میں کسی کے ساتھ آپ سے ملنے آئی تھی، ہماری ملاقات کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی، آپ خود مجھ سے ملنے کے شوقین تھے۔ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ فاروق ستار چھ ماہ سے درخواست کر رہے تھے کہ آپ جب بھی
کراچی آئیں تو میری مہمان ہوں گی، جب میں کراچی آئی تو فاروق ستار خود چل کر ہوٹل میں میرے کمرے میں آئے، اب عوام کے سامنے جھوٹ نہ بولیں۔حریم شاہ نے دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ لوگ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں، بہت جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی پھر ان کو معلوم ہوگا کہ آپ دونوں کس قسم کے لوگ ہیں اور کیسی حرکتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ دونوں اس قابل نہیں کہ میں اپنے نام کے ساتھ آپ کے نام جوڑوں، میں آپ دونوں کو اس قابل نہیں سمجھتی نہ ہی سمجھوں گی۔