لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کھولنے کیلئے ایس اوپیز جاری کردیے ہیں، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ریسٹورانٹ کے ڈائننگ ہالز میں پارٹیز کی اجازت نہیں ہوگی، 50 فیصد لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہوگی، جبکہ60 سال سے زائد عمر شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کھولنے کیلئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں، جس کے تحت فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کے ڈائینگ ہالز میں سوشل پارٹیز کی اجازت نہیں ہوگی۔فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کے ڈائینگ ہالز میں 50 فیصد
لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔ فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ میں60 سال سے زائد عمر شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔محمد عثمان نے کہا کہ ریسٹورانٹس میں پلے ایریاز بند رکھے جائیں گے۔ ریسٹورانٹ میں ہر ٹیبل کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔ دوسری جانب سندھ میں بھی ایس اوپیز کے ساتھ کاروبار کھولے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے کاروباری سرگرمیوں کو رات 9 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ ریسٹوران کے بند کرنے کا وقت رات 10جے تک ہوگا۔جبکہ صوبائی ٹاسک فورس نے 15 ستمبر سے پورے صوبے میں تعلیمی ، کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، جیسا کہ این سی سی نے تجویز کیا تھا ۔ لیکن صوبائی حکومت آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ایک بار پھر صورتحال کا جائزہ لے کر اس منصوبے پر آگے بڑھے گی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہم صورتحال کا جائزہ لینے اور سماجی ، کاروباری اور تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے بارے میں فیصلہ کرنے کیلئے دوبارہ بیٹھے گیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اس کی اجازت ملتی ہے تو محکمہ داخلہ سروسز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا اور ایس او پیز کا اعلان بھی کرے گا۔