اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک بارے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں ۔عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چئیر مین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا سی پیک سے متعلق تمام ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے۔کہ عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں
پر کان مت دھریں ،سی پیک بارے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے اور افراد بارے گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں ۔اس سے قبل رواں سال جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملازمت کی خواہش مند افراد کے لیے نئی ملازمتیں فراہم کرنے کی نوید سنائی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ تھر بلاک میں مائننگ اور 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ پر کام جاری ہے، ملازمت کے خواہش مند افراد اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔