سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا دورہ

اسلام آباد (اصغرحیات) صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی چک شہزاد اسلام آباد کا دورہ ، یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ یوسفزئی ، یونیورسٹی ایڈوائزر اخونزادہ امین مینی سمیت دیگر نے استقبال کیا ۔

سابق وزیراعظم کے ہمراہ چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر و ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیلتھ برائے سردار گروپ آف کمپنیز ڈاکٹر سردار محمود خان ، سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید ، سینئر سٹاف آفیسر کرنل ریٹائرڈ اعجاز احمد ، آرگنائزر راجہ اسد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے سابق وزیراعظم کو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں جاری تعلیمی و تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں سمیت دیگر متعلقہ امور بارے بریفنگ دی اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے صحت عامہ میں سرمایہ کاری پروگرام کو سراہا۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے یونیورسٹی کے مختتلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ڈاکٹر شہزاد علی خان، انکی پوری ٹیم کی قلیل مدت میں یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار تک لے جانے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے ساتھ مستقبل قریب میں صحت عامہ کے ایک بین الاقوامی سطح کے میگا پراجیکٹ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ معائدہ کرنے کا عندیہ دیا اور یونیورسٹی کے ڈے کیئر سینٹر کے لیے دس لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کو وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے سردار تنویر الیاس کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور یونیورسٹی آمد اور خطیر رقم عطیہ دینے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے پبلک پرائیویٹ معاہدہ کے تحت مل کر کام کرنے کرنے کی یقین دھانی کرائی

اپنا تبصرہ بھیجیں