نئی دہلی(نیوز ڈیسک)ائیر انڈیا طیارے کی کریش لینڈنگ، حادثہ پیش آنے کی وجہ معلوم کر لی گئی، دبئی سے کیرالہ آنے والی خصوصی پرواز کی لینڈنگ کے دوران موسلادھار بارش جاری تھی، حد نگاہ بھی صفر تھی، رن وے پر شدید پھسلن کی وجہ سے پائلٹ طیارے کو کنٹرول نہ رکھ دیا ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پھنسے ہندوستانیوں کو بھارت واپس لے جانے والا ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ کیرالہ میں کریش کر گیا ہے۔طیارے کو پیش آئے حادثے کی وجہ معلوم ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ائیر انڈیا کی پرواز 191 مسافروں کو لے کر بھارت کے کیرالہ ریجن
کے کاری پور ائیرپورٹ (کالی کٹ ائیرپورٹ) پر لینڈ کی، تاہم اس دوران موسلادھار بارش جاری تھی، جبکہ حد نگاہ بھی صفر ہو چکی تھی۔رن وے پر شدید پھسلن تھی جس کی وجہ سے پائلٹ طیارے کو کنٹرول میں نہ رکھ سکا اور طیارہ ائیرپورٹ کے قریب آبادی میں جا گھسا۔دثہ اتنا خوفناک تھا کہ طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔طیارے میں 174 مسافر، 10 بچے، 2 پائلٹس اور 5 طیارے کا عملہ سوار تھا۔ حادثے کی نوعیت اور تباہ طیارے کو دیکھ کر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ابتدائی طور پر 2 افراد کی ہلاکت اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ایمبولینس اور ریسکیو ادارے اہلکاروں کے نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے جب کہ دیگر پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس 5 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔