پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے وفد کی آئی جی پنجاب سے ملاقات

لاہور (اصغرحیات) پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ہے۔ وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان اووسیز کمیونٹی گلوبل کے میاں طارق جاوید نے کی۔ 08 رکنی وفد میں کامران امین ملک، بیرسٹر بابر ہاشمی، عدیل منور، محمد عثمان، عید محمد، سعدیہ سہیل، مظہر قریشی اور امتیاز مرزا شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اوور سیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور ان کی املاک کے تحفظ بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  آئی جی پنجاب عثمان انور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو مختلف مسائل پر فوری ریلیف دینے کیلئے تمام اضلاع میں خصوصی سیل قائم کر دیئے ہیں۔  اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے ازالے اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل سے کوارڈینیشن کیلئے  پولیس فوکل پرسن تعینات کیا جارہا ہے ۔  چئیرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اقدامات پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔  ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان،  ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل، اے آئی جی صاحبزادہ بلال عمر اور اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں