اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)EZSHIFA اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مابین اساتذہ کرام کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا، جس کے بعد اب اساتذہ کرام EZSHIFA موبائل ایپلیکشن کے ذریعے ملک بھر میں موجود 300 سے زائد ماہر ڈاکٹروں سے مفت مشورہ کر سکیں گے .ایم او یو کی تقریب کے دوران APPSCA کے سینئر رہنما بھی موجود رہے ، اس دوران اساتذہ کی نمائندہ ایسوسی ایشن کے عہداران کا کہنا تھا کہ یہ ایک احسن اقدام ہے جس سے دور دراز علاقوں میں موجود اساتذہ کرام اور دیگر رجسٹرڈ اسٹاف کو با آسانی اور مفت صحت کی سہولیات میسر ہو سکیں گی ، تقریب کے دوران نمائندہ ای زی شفا نے موبائل ایپلیکیشن میں موجود سہولیات کے بارے میں اساتذہ کرام کرام کی نمائندہ جماعت کو آگاہ کیا ، انکا کا کہنا تھا کہ یہ موبائل ایپلیکیشن Android PlayStore اور IOS App Store سے باآسانی مفت ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments