پاکستانی 2020میں کورونا کے دوران گھروں میں بیٹھےسب سے زیادہ کیا سرچ کرتے رہے

لاہور(نیوز ڈیسک)گوگل نے سال کے اختتام پر اپنی سالانہ فہرست کا اعلان کیا اور دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں لوگوں کے سرچ رجحان کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔2020 میں پہلی بار گوگل نے پاکستان کے لیے 6 مختلف کیٹیگریز میں سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔گوگل نے اس فہرست کے لیے درجہ بندی کسی نام کے حوالے سے زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کی اور اسے 6 کیٹیگریز ٹاپ سرچز، افراد، کورونا وائرس، ایونٹس، گیجٹ اور فلموں و ٹی وی میں تقسیم کیا۔گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ

(رجحانات) کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔یہ پہلا سال ہے جب پاکستان میں گوگل پر سرچ کی جانے والی سرفہرست 10 شخصیات میں کوئی بھی بولی وڈ اسٹار شامل نہیں بلکہ 2 کو چھوڑ کر سب ہی پاکستانی ہیں، جن میں سرفہرست ماروی سرمد ہیں۔شخصیات کے برعکس پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات اکثر کھیل یعنی کرکٹ کے گرد گھومتے ہیں، تاہم کورونا وائرس امریکی انتخابات اور آن لائن تعلیم بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔گوگل کی جانب سے ٹاپ سرچز میں درج ذیل الفاظ شامل رہے : ⦁ کورونا وائرس ، ⦁ پاکستان بمقابلہ زمبابوے ، ⦁ گوگل کلاس روم ، ⦁ یو ایس الیکشن 2020ء ، ⦁ پی ایس ایل 2020ء ، ⦁ بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ ، ⦁ انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ، انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، ⦁ ورلڈومیٹرز (Worldometers) ،واضح رہے کہ گوگل سرچ انجن کی جانب سےہر سال کے اختتام پر پورے سال کے اعداد و شمار شائع کیے جاتے ہیں، اس حوالے سے کسی بھی خطے میں کی جانے والی ٹاپ سرچز کے حساب سے ڈیٹا کو ارینج کر کے رپورٹ تیار کی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں