استعفے سب سے آخری آپشن ، شاہد خاقان عباسی نے لانگ مارچ کی تاریخ دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اگلے مہینے کریں گے، احتجاجی تحریک میں دھرنا،ریلیاں اورمظاہرے بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی طرف سے شروع کی گئی حکومت مخالف تحریک میں استعفے سب سے آخری آپشن ہے جب کہ اگلے ماہ لانگ مارچ کیا جائے گا جس کے بعد استعفے اسپیکر کے حوالے کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فریق مذاکرات نہیں کراتے بلکہ وہ صرف ڈائیلاگ کاحصہ ہوتے ہیں، مذاکرات میں سب کو ایک ساتھ بیٹھ کربات کرناہوگی ،

مذاکرات میں تمام لوگ ایک ساتھ بیٹھیں گے اور پھر طے کریں گے کہ یہ ملک کیسے چلے گا۔اس ضمن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکٹرول کالج کو توڑنا آئینی جدوجہد کا طریقہ سمجھتے ہیں ، اسمبلیوں کے ذریعے سینیٹ کے الیکشن ہوئے تو وہ جعلی ہوں گے ، لاہور کا جلسہ ہوکررہےگا، حکومت مینار پاکستان کو ڈیم بنارہی ہے تاکہ جلسہ نہ ہوسکے ، حکومت مینارپاکستان کوڈیم بنارہی ہےتاکہ جلسہ نہ ہوسکے ، 13 دسمبر کو جلسہ ہوگا، موجودہ حکومت کوآئینی اورجمہوری نہیں مانتے، آمریت کے مہرے نے جمہوریت کو دفن کردیا ہے ، آج ملک میں جمہوریت نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جلسہ بھی نہیں روکتے اور اجازت بھی نہیں دے رہے، حکومت عوامی سیلاب کوروک نہیں پائےگی، یہ دن تاریخی ہوگا، اگر حکومت نے ایک راستہ روکا تو دوسرا راستہ بنانا ہے، اگر حکومت نے ایک راستہ روکا تو دوسرا راستہ بنانا ہے، دوسرا راستہ روکنا ہے تو ہم نے تیسرا راستہ بنانا ہے، اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا،مظاہروں اورریلیوں کاشیڈول طےکریں گے ، آج جمہوریت نہیں ہے،آمریت کامہرہ ہےجس نےجمہوریت کودفن کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں