حکومت گرانے کے بعد پہلے حکومت کون کریگا، نواز شریف نے اتحادیوں کو بڑی پیشکش کردی

لاہور (نیوز ڈیسک)نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کے بعد پہلے پیپلز پارٹی اور پھر مولانا حکومت کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف پی ڈی ایم کو ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جانب سے بڑی پیش کش کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کو وزارت عظمیٰ حاصل کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے، وزیراعظم کی کوئی اوقات نہیں ہوتی۔قائد ن لیگ نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی توجہ موجودہ حکومت گرانے پر مرکوز کرنا ہوگی، پہلے حکومت گرائی جائے پھر اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مذاکرات کر لیے جائیں۔

جبکہ حکومت گرانے کے بعد پہلے پیپلز پارٹی اور پھر مولانا حکومت کر لیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار نے بتایا کہ پہیہ جام ہڑتال کے لئے شیڈول تیار کرلیا ہے۔لاہور جلسے میں آئندہ شیڈیول کا اعلان کیا جائے گا۔ 13 دسمبر کے جلسے پر توجہ مرکوز ہے۔ جنوری میں ڈاکٹروں،وکلا، تاجروں اور کسانوں سے رابطہ کریں گے۔میاں افتخار نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو تحریک کا حصہ بنایا جائے گا۔ حکومت نے گرفتاریاں شروع کردی ہیں. حکومت ناکام اور اپوزیشن کامیاب ہوئی ہے. لاہور میں حکومت کو شکست فاش دیں گے۔ حکومتی ہتھ کنڈو ں کا سامنا کریں گے.انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے باجود ملتان کا جلسہ کامیاب ترین تھا۔ دھاندلی زدہ حکومت کو پہلے مانا نہ اب مانیں گے. ہمارا شیڈیول طے ہوچکا ہے۔ اعلان لاہور جلسے میں ہوگا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جنوری کے آخر تک کا شیڈول تیار کر لیا ہے.ساری دنیا کی نظریں لاہور جلسے پر لگی ہیں۔ پورے پاکستان میں تحریک کا سلسلہ جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جے بٹ کو شرمناک طریقے سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ جلسہ گاہ کو تالاب بنا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں