استعفوں کے فیصلے پر ن لیگ میں بغاوت پھوٹ پڑگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، کئی ارکان اسمبلی شاہی خاندان کے رویے سےنالاں ہیں، یہ ہم نے طے کرنا ہے کہ انکی تقریب رونمائی کب کرانی ہے، کیونکہ شاہی خاندان کیساتھ چلنےکے انداز کچھ اور عوامی انداز اور ہیں۔مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ گذشتہ روز لاہور میں راج کماری کی خود نمائی کی ریلی تھی،

راج کماری کی ریلی میں کہیں بھی ایس او پیز فالو نہیں کیا گیا، کل راج کماری کی کنیزوں نے جو بدتمیزی کی اس کا جواب دینا ضروری نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ہیں، جو گرج سنائی دے رہی ہے وہ ذات سےجڑا ٹارگٹڈ ایجنڈا ہے، واضح کردو کہ حکومت اطلاعات پر نہیں حقائق پر چلتی ہے، یہ افراد کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہے ہیں۔فردوس عاشق نے کہا کہ یہ عوام کی زندگیوں سے کھیل کر سیاست کا نشہ پورا کرناچاہتےہیں، یہ مینار پاکستان میں پانی چھوڑ کر عوام کو دلدل میں پھنسائیں گے، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون حرکت میں آئےگا۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان یقین ہوگیا ہےکہ پارلیمنٹ کا گیٹ ان پر لائف ٹائم بند ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا انکی چیخیں نکالوں گا، عمران خان کی ذات پر انگلی اٹھائیں گے تو عوام ان کی انگلی جمہوری انداز میں ملیامیٹ کرینگے اب کسی ادار ے کو بھی ان کی جھوٹی دھمکیوں ، ڈرامے سے غرض نہیں۔اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کیا۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اجلاس کے بعد قیادت نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اکتیس دسمبر تک ارکان اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قائدین کو جمع کرا دیں گے،

اسی دن پی ڈی ایم کا پھر اجلاس ہوگا جس میں مزید فیصلے ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں جلسہ کریں گے، حکومت نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ملتان سے بھی برا حشر ہوگا۔انھوں نے کہا اکتیس دسمبر کے اجلاس میں پہیہ جام، شٹر ڈاؤن، جلسے اور جلوسوں کا شیڈول طے ہوگا، لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ اور تاریخ کا تعین بھی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں