حکومت نے پی ڈی ایم جلسہ روکنے کے لیے مینار پاکستان میں پانی چھوڑ دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں، جان نکل چکی ہے۔مریم نواز نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی چھوڑنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے، وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے، جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر بھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللّہ جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر بھی جائے گی۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر جلسہ روکنے کے لیے پانی چھوڑ کے تالاب بنایا جا رہا ہے۔پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں

13 دسمبر کو ہونے الا مینار پاکستان پر جلسے کو روکنے کے لیے پانی چھوڑ کر تالاب بنایا جا رہا ہے، ایک جلسے سے خوفزدہ حکمرانوں کو ڈوبنے کے لیے چلو بھرپانی کافی ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہور نے 13 دسمبر سے پہلے ہی کل اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے بھی کل غور سے لاہوریوں کو دیکھا ہوگا، کل کوئی کرسی نہیں لگائی تھی۔انہوں نے کہا کہ کل پورا لاہور شہر باہر تھا اور اب آپ کو پتا چل گیا ہوگا کہ لاہور کا جلسہ نہیں رکے گا اور عمران خان کوبھی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ عوام کی طاقت اب نہیں رکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں