وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی کا افتتاح کردیا

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پشاوربی آرٹی منصوبہ کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے چمکنی اسٹیشن سے بی آر ٹی بس منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان، صوبائی وزرا اورڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔پشاور بی آر ٹی کے افتتاح کے موقع پر مرکزی ڈپو کو پاکستانی پرچموں، استقبالی پینا فلیکس اور رنگارنگ غباروں سے سجایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو بی آر ٹی سروس سے متعلق بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ بی آر ٹی پشاور کا ٹریک 27 کلو میٹر طویل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے، بی آر ٹی سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا، پرویز خٹک کو بی آر ٹی منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ بی آر ٹی کے ٹکٹ کے 10 روپے ہر عام آدمی دے سکتا ہے، عام آدمی کے لیے یہ منصوبہ بہت بڑی نعمت ہے، ٹرانسپورٹ کے سسٹم سے بہتری آتی ہے، بی آر ٹی کی ہائبرڈ بسوں سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختون خوا حکومت نے صوبے میں اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے بعد بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) فلیگ شپ پراجیکٹ کو مکمل کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں