نواز شریف کے حکم پرن لیگ سے پہلااستعفیٰ آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی 8 دسمبر تک استعفے پارٹی قیادت کو جمع کروا دیں گے۔ جبکہ حلقہ این اے 90 سے رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید کی جانب سے پہلا تحریری استعفیٰ بھی سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اینکر پرسن ثمر عباس نے چودھری حامد حمید کا تحریری استعفیٰ شئیر کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی 8 دسمبر تک اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کروا دیں گے۔پہلا استعفی حامد حمید کا سامنے آیا ہے۔ آج ہی مزید بہت سے استعفے آ جائیں گے۔

دوسری جانب حامد حمید نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے نام لکھا اور کہا کہ گزارش ہے کہ میرے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اور اس ملک و قوم کے بہترین مستقبل کے لیے یہ اب انتیائی ناگزیر ہو چکا ہے کہ اس نااہل اور نالائق وزیراعظم کو اب گھر جانا چاہئیے ۔میرے ملکی مسائل حل نہ ہونے پر بجلی، گیس ، ادویات، آٹا ، چینی ، دالیں ، پٹرول ، سبزیاں، پھل مہنگا کرنے پر ملک میں بے روزگاری بڑھانے پر ملک میں لاقانونیت بڑھانے پر، میڈیا پر پابندیاں لگانے پر ، اپوزیشن پر ناجائز مقدمات بنانے پر ، کشمیر کا سودا کرنے پر ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنت پر ، مرزائیوں کی بے جا حمایت کرنے پر ، علما کی تذکیل کرنے پر ، غریب کو غریب تر کرنے پر ، میں اور میری جماعت کی اعلیٰ قیادت یہ سمجھتی ہے کہ حکومت سیلیکٹڈ اور نا اہل ہے۔کرپٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب اس ملک و قوم پر بوجھ بن گئی ہے۔ لہٰذا اب اس حکومت کو گھر جانا چاہئیے۔ ان حالات کے پیش نظر میں اپنی قومی اسمبلی کی سیٹ حلقہ نمبر این اے 90 سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ میرا مرنا جینا پاکستان مسلم لیگ ن ہے اور میں اپنی قیادت کے ہر فیصلے کا پابند رہوں گا۔ اور قدم قدم پر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں