وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ڈیوٹی آفیسر سعید اختر کے بیٹے کی شادی سیاسی اجتماع میں تبدیل

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ڈیوٹی آفیسر سعید اختر کے بیٹے کی شادی سیاسی اجتماع میں ‏تبدیل، سیاسی سماجی شخصیات سمیت اعلیٰ عسکری وسول حکام نے شرکت کی اور سعید اختر ‏کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی، سعید اختر کے بیٹےسردار محمد عبدالعظیم کی شادی کی ‏تقریب راولپنڈی کے معروف شادی ہال رائل پیلس میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد ‏خان،سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام، ‏ایڈیشنل آئی جی آزاد کشمیر فہیم عباسی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما حاجی عبدالرشید، تحریک انصاف آزادکشمیر کی

دستور کمیٹی کے ‏چیئرمین زولفقار عباسی، برگیڈیر زاہد،وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹاون حاجی امجد ، ملک ‏جہانگیر، مسلم لیگ ن کے رہنما جعفر اقبال، سابق وزیر داخلہ ملک حبیب،سابق چیف ‏سیکرٹری اے آر صدیقی ،سابق مشیر آزاد حکومت کرنل (ر) ضمیر سابق مشیر حکومت نواز ‏بیگ،سینئر صحافی راجہ کفیل، سینئر صحافی خواجہ متین، صحافی بابر انور عباسی، ن لیگ راولپنڈی کے صدر راجہ مبشر، چیئرمین چوہدری جاوید، ڈاکٹر صفیان ‏،ایڈووکیٹ بابر ،زاہد عزیز ، صدارتی مشیر اوسامہ عزیز ،کونسلر عمران رفیق،حماد شاہد ،پی ٹی ‏آئی رہنما اشتیاق بخاری ،لیگی رہنما اشفاق بخاری،سیکٹر کمانڈرز ،کمانڈرز ،شادی کی تقریب ‏میں روالپنڈی اسلام آباد کی مختلف پرائیوئیٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کے صدور نے بھی ‏شرکت کی جن میں بحریہ ٹاون کے صدر چوہدری نبیل ،اڈیلہ کے چوہدری عمران ،چوہدری ‏فرخ ، گلریز ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر مسرور بھٹی اور غوری ٹاون کے صدر نے شرکت کی ‏،شادی کی تقریب میں آزاد کشمیر سے سیاسی قیادت کے علاوہ مقامی ایم پی ایز ،یونین ‏کونسل کے چیئرمیز ،ٹاون کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور مختلف سیکٹرز کے کمانڈرز ،کے علاوہ ‏ریٹائرڈ فوجی افسران کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی اور سعید اختر کے بیٹے کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوے نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں