کوئی افسر غلط کام کریگا تو تبادلہ نہیں بلکہ نوکری سے نکال دینگے، وزیراعظم کی بیوروکریسی کو وارننگ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا قانون لارہے ہیں جس میں غلط کام کرنے والے افسران کی پکڑ ہوگی۔اسلام آباد، میں سٹیزن پورٹل کی 2 سالہ کارکردگی کےحوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں حکمران خود کو مطلق العنان سمجتھے رہے ہیں۔ انگریزوں کے بعد حکمرانوں نے وہی طرز اپنایا۔ عوام کی خدمت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد حکومت کرنے والوں کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی۔ غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہری کے ہوتے ہیں۔ ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی۔

ریاست مدینہ میں غریبوں اوریتیموں کاخیال رکھاجاتا۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈی سی،اے سی یا کوئی تھانیدار عوام سے پیسوں کا مطالبہ کرے تو سٹیزن پورٹل پرنشاندہی کریں۔ ضلعی سطح پرجو افسر تنگ کررہا ہے،سٹیزن پورٹل پر اس کی نشاندہی کریں،حکومت ازالہ کرےگی۔ ایسے ریفارمزلارہے ہیں جوغلط کام کرے گا اس کا تبادلہ نہیں کریں گے، بلکہ نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں پاکستان سیٹیزن پورٹل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس پورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنے آیا ہے کہ ہمارے ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم ٹھیک نہیں چل رہے، ہم نئی طرح کا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہے ہیں جس میں فنڈز نچلی سطح تک جائیں گے اور لوگوں کے مسائل شہری حکومت حل کرے گی، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پرائم منسٹرسٹیزن پورٹل ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آزادی کے بعد حکومت کرنے والوں کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی، غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہری کے ہوتے ہیں، 30 لاکھ لوگوں نے سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا، اوورسیز پاکستانی جو ہمارا اثاثہ ہیں، انہوں نے اس پورٹل کا بھرپور استعمال کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سٹیزن پورٹل کومزیدبہتراور مضبوط کریں گے، سندھ اور پنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں، کوئی اے سی، ڈی سی یا تھانے دار تنگ کرے تو لوگ سٹیزن پورٹل پرشکایت کریں، ایسا قانون لارہے ہیں جوغلط کام کرے گا اس کا تبادلہ نہیں کریں گے، نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں