اورنج لائن میٹرو ٹرین کروڑوں روپے کی بجلی پی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) لیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آپریشنل ہونے پر پہلا بجلی کا بل جاری کر دیا، کمپنی نے نومبر میں استعمال ہونیوالی بجلی کا 7 کروڑ روپے کا بل بھجوا دیا۔آپریشنل ہونےکےبعد گزشتہ ماہ کےدوران اورنج لائن میٹرو ٹرین کروڑوں روپے کی بجلی پی گئی، سنگھ پورہ سرکٹ سے تیرہ لاکھ یونٹس اورنج لائن ٹرین نے استعمال کئے جبکہ ملتان روڈ سرکٹ سے اکیس لاکھ یونٹس بجلی استعمال کی گئی، دونوں سرکٹس پر استعمال شدہ یونٹس کا بل سات کروڑ روپے بنایا گیا، لیسکو نے دونوں سرکٹس کی ریڈنگ لیکر بجلی کا بل جاری کر دیا.ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ اورنج لائن میٹرو ٹرین نے معمول سے کم بجلی استعمال کی، اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ایئر کنڈیشنڈ کا لوڈ کم ہونے پر کم بجلی استعمال ہوئی تاہم مکمل لوڈ پر

اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چالیس لاکھ یونٹس کے قریب بجلی استعمال کرنا ہوگی۔واضح رہےکہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں 2015ء کو شروع ہواتھا، اس پراجیکٹ کو مکمل ہونے میں پانچ سال لگے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر پہلا آزمائشی سفر گذشتہ برس 28 اکتوبر کو کیا گیا تھا جس کے بعد 6 نومبر کو لیسکو نے ٹرین کے دو پاور ہاؤسز کو بجلی کی سپلائی کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ بعدازاں 25 اکتوبر2020 کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کیا، جس کے بعد سے لاہوری اورنج لائن ٹرین پر سفر کر رہے ہیں، ٹرین کے 27.1 کلو میٹر کے فاصلے میں مجموعی طور پر 26 ریلوے سٹیشن واقع ہیں، جن پر ہر ٹرین کا 40 سیکنڈ کے لئے سٹاپ دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں