پاکستان کے اہم ترین شہر میں زوردار دھماکہ، متعدد افراد بارے افسوسناک خبر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)نیو کراچی دعا چوک کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ دیگر بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔نیو کراچی کے علاقے دعا چوک کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ بحق جب کہ دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو باہر نکالا اورعباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں گیس بھر گئی تھی، ناشتے کے لیے آگ لگائی تو دھماکا ہوگیا جب کہ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ مظہر کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام زخمی جُھلسے ہوئے ہیں لہذا عباسی شہید اسپتال میں مزید علاج ممکن نہیں، تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

ریسکیو حکام کے مطابق رضاکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ایک شخص کی لاش جب کہ بچے سمیت 3 افراد کو زخمی حالت میں عمارت کے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔فائر بریگیڈ اہلکاروں کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کو ایک گاڑی کے ہمراہ آگ بجھانے کے لیے روانہ کیا گیا۔ایدھی فاونڈیشن کے ترجمان کے مطابق عمارت میں زیادہ لوگ رہائش پذیر نہیں تھے تاہم ممکنہ خطرے کے پیش نظر امدادی کام جاری ہے، حادثے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے جس سے موبائل فون سگنلز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے مقام پر امدادی کام جاری ہے مزید بھاری مشینری بھی طلب کی گئی ہے، ایس ایس پی سینٹرل آفس کے مطابق ابھی تک معلومات نہیں ہو سکی کہ دھماکا کس نوعیت کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں