جی بی میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے اثرات،آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی

اسلام آباد(پی کے نیوز)تحریک انصاف کی گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی کے اثرات، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ممبر کشمیر کونسل یونس میر پیپلزپارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، یونس میر نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ 4 سال ممبر کشمیر کونسل کی حیثیت سے عوام کی خدمت نہیں کر سکا، 13 ویں ترمیم عوامی خدمت کے راستے میں بڑی رکاوٹ تھی، انہوں نے کہا کہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، انہوں مظفرآباد کے حلقہ کوٹلہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں