پڑوسی اسلامی ملک میں زور دار دھماکہ، کئی افرادلقمہ اجل بن گئے

غزنی(نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبے غزنی میں کار بم دھماکے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق غزنی میں کار بم دھماکہ ہوا جس میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ۔ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔قلعہ جوز کا علاقہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا، غزنی شہر کے جنوب مشرق میں 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ ضلع دہ یک کی سمت ہے۔

یہ غزنی کے سب سے غیر محفوظ اضلاع میں سے ایک ہے، جہاں حکومت نے ایک سال قبل دارالحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا تھا لیکن طالبان دوسرے علاقوں میں سرگرم ہیں۔اس علاقے میں ایک پولیس سٹیشن بھی ہوا کرتا تھا، جو اب اے این اے فورسز کے کنٹرول میں ہے۔ یہ ایک فوجی علاقہ ہے اور شہری آبادی سے دوری پر واقع ہے۔رواں برس فروری میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے بعد طالبان نے امریکہ پر حملے نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم افغان فوج اور حکومت کے خلاف طالبان کے حملوں شدید اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں