سندھ بار کونسل الیکشن ، ووٹنگ کا عمل مکمل

کراچی(نمائندہ خصوصی)ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے سندھ بار کونسل کے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لئے جانے کے بعد آج الیکشن میں ووٹنگ کا سلسلہ6بجے تک جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کے انتخابات میں آج شام 6بجے تک ووٹنگ کاعمل جاری رہا اور ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعداب ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ بار کونسل کے انتخابات میں 16نشستوں کیلئے 120امیدواروں نے حصہ لیا۔کورونا کی وجہ سے سندھ بار کونسل کے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم سندھ بار کونسل کے انتخابات کے معاملے میں ایڈووکیٹ جنرل نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا جس کے بعد سندھ بار کونسل کے انتخابات آج ہورہے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ بار اور کراچی بار کے وکلاء کی ایڈووکیٹ جنرل سندھ وکلا کے وفد سے ملاقات ہوئی ، وکلا رہنما نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بتایا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی اب الیکشن ملتوی نہ کریں۔الیکشن میں ایس او پیز پر مکمل عملدارمد کریںگے جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے الیکشن 28نومبر کو کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،کورونا وائرس کے باعث انتخابات ملتوی کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں