ن لیگ کے گڑھ سے تعلق رکھنے والے طاقتور سیاستی خاندان کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انصاری برادران نے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انصاری برادران نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ممبر پنجاب اسمبلی اشرف انصاری بھی شریک تھے۔انصاری برادارن نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام آیا اور کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی بہترین رہی۔کورونا وباء کے دوران حکومت پاکستان کے اقدامات اور مدبرانہ پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔انصاری برادران نے وزیراعظم کے ویژن کو خطے میں دیر پا امن اور پاکستان کو خارجی محاذ پر نمایاں کامیابیاں دلوانے کا ضامن قرار دیا۔وفد نے مزید کہا کہ حکومت لوگوں کو خط غربت سے اوپر اٹھانے، صنعتوں کی بحالی، روزگار اور سستی رہائش کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں