بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا ، ن لیگ نے معروف عالم دین کا نام بتادیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کا جنازہ پڑھانے کیلئے راغب نعیمی کا نام زیرغور ہے، مولانا طارق جمیل آج کل وزیراعظم ہاؤس میں پائے جاتے ہیں۔ نوازشریف کی والدہ کی نماز جنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ قائد ن لیگ نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا جنازہ پڑھانے کیلئے راغب نعیمی کا نام زیرغور ہے۔مولانا طارق جمیل آج کل وزیراعظم ہاؤس میں پائے جاتے ہیں۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کر دی گئی ، لاک ڈاؤن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شریک ہوئے۔بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی جس میں

نوازشریف ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سابق وزیر عابد شیر علی ، حسین نواز ، اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار اور دیگر افراد شریک ہوئے ۔بیگم شمیم اختر کی میت کچھ دیر میں پاکستان بھجوانے کیلئے ائیرپورٹ روانہ کردی جائے گی۔بیگم شمیم اختر کی میت کچھ دیر میں پاکستان بھجوانے کیلئے ائیرپورٹ روانہ کردی جائے گی۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال اتوار 22 نومبر کی صبح لندن میں گھر پر ہی ہوا تھا، انتقال کے بعد مرحومہ کی پاکستان پہنچانے کے انتظامات شروع کیے گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مطابق بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی کل صبح لاہورپہنچے گا اور انہیں جاتی عمرہ میں نمازجنازہ کے بعد شریف فیملی کے قبرستان میں ہی سپردخاک کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں