الکریم سی این جی ٹیلنٹ گروم اکیڈمی کےزیراہتمام 30 نومبر کوتین روزہ میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الکریم سی این جی ٹیلنٹ گروم اکیڈمی کے زیر اہتمام تین روزہ پانچواں سالانہ فری آئی اورمیڈیکل کیمپ 30نومبر سے لگایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابقموہڑہ چھپر چکری روڈ نزد الکریم سی این جی ٹیلنٹ گروم اکیڈمی کے زیر اہتمام تین روزہ پانچواں سالانہ فری آئی اورمیڈیکل کیمپ تیس نومبر سے دو دسمبر، پیر،منگل اور بدھ کو لگایا جائے گا۔ فری میڈیکل اور آئی کیمپ میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ ، ٹیسٹ کالے اور سفید موتیا کا آپریشن کرکے لینز ڈالے جائیں گے اس کے علاوہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہر قسم کے مریضوں کا معائنہ کریں گے اور اکیڈمی کی طرف سے تمام ادویات فری فراہم کی جائیں گی۔ ٹیلنٹ گروم اکیڈمی ہر سال شہر سے دور اس علاقے میں فری آئی اور فری میڈیکل کیمپ لگاتی ہے جہان راولپنڈی، جہلم، آزاد کشمیر ، ہری پور اور گردونواح سے ہزاروں مریض تشریف لاتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں