امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مستحق افراد میں گرم لباس اور کمبل تقسیم کیے گئے

کراچی(نمائندہ خصوصی)امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سردیوں میں مستحق افراد میں گرم لباس اور كمبل تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خدمت خلق خدا کے جذبے سے سرشار فلاحی تنظیم ’’امانتدار ویلفیئرٹرسٹ‘‘کی جانب سے مستحق افرااد میں گرم لباس اور کمبل تقسیم کیے گئے ۔اس حوالے سےچیئر مین امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کریم اللہ عدنی نے بتایا کہ اس وقت کراچی کی بہت بڑی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزا رنے پہ مجبور ہے ، ملک کے معاشی اور کاروباری حالات کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے بہت مخدوش ہیں جسكا شکار متوسط سفید پوش طبقہ بھی ہے ۔

لوگوں کی قوت خرید مہنگائی کی وجہ سے کم سے کم تر ہوتی جا رہی ہے ۔ ان تمام محرکات کو پیش نظر رکھتے ہوئے امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی چیئرمین اور دیگر ٹرسٹی اور انتظامیہ نے مشترکہ طور پر اس پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں تمام تر مالی معاونت ٹرسٹ کے ممبران کے عطیات سے ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستان اور بیرون ملک امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کے ممبران نے فنڈ جمع کیے ہیں ۔ کریم اللہ عدنی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر کراچی میں اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں خدا کی بستی ، اورنگی ٹاوٴن سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی کے علاقے شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس مہم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اندرون سندھ کے علاقوں میں کپڑوں کی تقسیم اور گرم كمبل کی فراہمی کے عمل کو شروع کر دیا گیا ہے ۔ امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کی میڈیا کوآرڈینیٹر شازیہ کاسی کا کہنا تھا کہ امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کے دیگر پروگرام جس امانتدار دسترخوان جس میں10 روپے میں ایک وقت کا اور امانتدار راشن شاپ کی جانب سے راشن کی فراہمی کا عمل بدستور جاری و ساری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں