گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا، وزیراعظم کی منظور ی کے بعد نام سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لئے تحریک انصاف کے رہنما خالد خورشید کے نام کی منظوری دے دی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لئے تحریک انصاف کے رہنما خالد خورشید کے نام کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لئے خالد خورشید اور فتح اللہ کا نام وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ خالد خورشید ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے دو ہزار اٹھارہ میں تحریک انصاف

میں شمولیت اختیار کی تھی۔ذرائع کے مطابق راجہ عظیم کو تعلیم کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے جبکہ راجہ ناصر عباس کواسپورٹس ، کلچر اور سیاحت کا قلمدان ، سہیل عباس کو بورڈ آف ریونیو،شمس لون کو وزارت خوراک کا قلمدان دیےجانے کا امکان ہےآزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے جاوید مناوا کو خزانہ کی وزارت دئیے جانے جبکہ وزیر کلیم کو ورکس کا قلمدان دیےجانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگیا۔۔ امجدزیدی 18 ووٹ لیکر اسپیکر جبکہ نذیرحسین 19 ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں