اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئےدبائو کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےسینئرصحافی و تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کسی برادر اسلامی ملک نے پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت کسی برادر اسلامی ملک نےاسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات میں واضح کر دوں کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کسی مغربی ملک کا دباؤ ہو تو وہ ایک الگ بات ہے لیکن کسی برادر ملک کا ہرگز دباؤ نہیں ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین نے

اپنی درجنوں موبائل اپیلی کیشنز پر پابندی کے بھارتی فیصلے پر شدید ردعمل دیا ہے اور پیپلز لبریشن آرمی کو سرحد کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے۔جبکہ بھارت نے لداخ میں استعمال کرنے کے لیے امریکی ڈرونز لیزپر لے لیے ہیں۔ تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ اسرائیل بھی اپنی فوج کو تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی تجزیہ کاروں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ ہونے کی بات کی تھی لیکن ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے واضح طور پر پاکستان کا اصولی مؤقف پیش کیا تھا۔ترجمان وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت ہیں۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ مسئلہ فلسطین کے قابل اطمینان حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا تھا کہ پاکستان کی پالیسی قائداعظم کے وژن سے جڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں