جہاز پر سری پائے اور نہاری منگوانے والے والدہ کی میت کو کارگو کروا رہے ہیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان مرگ پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہا، دل پشوری کرنے کے بڑے مواقع آئیں گے پھر جلسے کرلیں، جلسے میں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی، سٹیج پر کھڑے ہو کر بھڑکیں مارنے والے ریاست کی رِٹ چیلنج نہ کریں۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شریف فیملی جنازے کا اعلان کرے گی تو پے رول فعال ہوگا، جہاز پر سری پائے اور نہاری منگوانے والے والدہ کی میت کارگو کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کورونا نہ اپوزیشن کو دیکھ رہا ہے نہ حکومت کو، یہ واحد وبا ہے جو یکساں سب پر لاگو ہے، قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہو نہ ہو لیکن وبا نے کسی میں تفریق نہیں کی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا فردوس

مارکیٹ انڈر پاس کی تعمیر سے عوام کا وقت اور وسائل بچیں گے، لعل شہباز قلندر انڈر پاس لاہوریوں کے دلوں کو تقویت دے گا، منصوبے کی مجموعی لاگت میں شفاف ٹینڈرنگ سے 13 کروڑ روپے بجائے، انڈر پاس کی تعمیر سے ثابت ہوا کہ عثمان بزدار جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں، اس سے قبل بے تحاشہ کرپشن، خود نمائی اور شوبازیوں کیلئے منصوبے بنتے رہے، ماضی میں منصوبے ذاتی مارکیٹنگ اور شوبازی کیلئے استعمال ہوتے تھے، ماضی میں منصوبوں پر سپلیمنڑی گرانٹس بنتی رہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کیا۔ انڈرپاس کا نیا نام لعل شہباز قلندر سے منسوب کیا گیا ہے۔ انڈر پاس سے گزرنے والوں کی تعداد کا اندازہ 91000 یومیہ لگایا گیا، انڈر پاس سے ڈیفنس ، کیولری ، گلبرگ آنے جانے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں