مبشرلقمان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بیان پر حامد میر کا دلچسپ انٹرویو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرصحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ساتھی اینکر مبشر لقمان پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںسینئرصحافی و تجزیہ کار حامد میر نے مبشر لقمان کے اسرائیلی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ شئیر کیا اور اور انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مبشر لقمان نے بہت کھل کر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی حمائت کی ہے ہم جیسے لوگوں کے لئے تو یہ سوچنا بھی مشکل ہے کیونکہ ہمیں اقبال اور فیض نے یہ سمجھایا کہ پہلے فلسطین پھر کچھ اور ، اسی لئے مبشر لقمان مجھے اور جیو کو غدار کہتے رہےانکا یہ انٹرویو سنا تو شکر کیا کہ میں غدار ہوں۔یاد رہے کہ سرائیلی

ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے سینئیر صحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا تھا کہ پاکستان کو کسی دوسرے ملک کے ذریعے نہیں بلکہ براہ راست اسرائیل کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہئیے۔مبشر لقمان نے کہا تھا کہ میں پرویز مشرف کی کابینہ میں وزیر بھی تھا، اور میں اُن لوگوں میں سے ہوں جن کا خیال ہے کہ پاکستان کو تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔میرا ماننا تھا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئیے اور ہمیں پہلے پاکستان کا سوچنا چاہئیے۔ میرا یہ بھی ماننا تھا کہ ہمیں آپس میں سفارتی تعلقات قائم کرنے چاہئیں اور اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔ ان بیانات پر مبشر لقمان کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں