محفوظ پاکستان مشن: 6 غیر ملکی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ” محفوظ پاکستان” مشن کے تحت ڈاکٹر سبینہ خان کی سربراہی میں چھ غیر ملکی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئی، سوات میں قائم میڈیکل ریلیف کیمپ میں خدمات کا آغاز، سات روزہ دورے کے دوران چار ہزار سے زائد نادار مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امامہ فائونڈیشن اور سی ڈی آر ایس (CDRS) کے زیر انتظام سوات میں قائم مدر چائلڈ ہسپتال اور دیگر ریلیف کیمپوں میں خدمات کے لیے برطانیہ سے چھ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیم میں ڈاکٹر ماریہ، ڈاکٹر عفت جبیں ، ڈاکٹر سبینہ خان، ڈاکٹر عثمان جیلانی اور دیگر شامل ہیں، اپنے دورے کے دوران ٹیم سی ڈی آر ایس کے مشن محفوظ پاکستان کے تحت چلنے والے مختلف ریلیف کیمپوں کا دورہ کرے گی اور مختلف بیماریوں کا شکار نادار مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کیا جائے گا، سوات میں مدر چائلڈ کیئر ہسپتال میں قائم میڈیکل ریلیف کیمپ میں پہلے روز ڈاکٹرز نے 250 کے قریب نادار مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں ، ٹیم سربراہ ڈاکٹر ماریہ نے بتایا کہ سی ڈی آر ایس اور امامہ فائونڈیشن کی دعوت پر پاکستان آکر خوشی ہوئی، قیام کے دوران چار ہزار نادار مستحق مریضوں کے علاج کا ہدف مقرر ہے ، جہان تک ممکن ہوا پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے دکھی
انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ سی ڈی آر ایس کے سربراہ ٹوڈ شاہ (Todd Shea) درد دل رکھنے والے انسان ہیں ، انکے ساتھ ملکر پاکستان کو بیماریوں سے محفوظ بنائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں