بھارت کا چہرہ بے نقاب،پاکستان نے اقوام متحدہ میں ڈوزیئر پیش کر دیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت سی پیک کوسبوتاژ کرنے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کرارہا ہے۔پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کیخلاف ڈوزئیریواین سیکرٹری جنرل کوپیش کردیا، ڈوزیئر اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے پیش کیا ۔پاکستانی مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ ذیلی اداروں کو بھی ڈوزیئر پیش کریں گے ،بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں ملوث ہے ،تمام فورمزپرڈوزیئرکی پیروی بھی کی جائےگی ،سلامتی کونسل کےرکن ممالک کوبھی ڈوزیئردیاجائےگا،بھارتی دہشتگردی یواین چارٹر اورعالمی قوانین

کی خلاف ورزی ہے ۔منیر اکرم نے کہا کہ بھارت روزانہ لائن آف کنٹرول پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے ،بھارت سی پیک کوسبوتاژ کرنے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کرارہا ہے ۔پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ سی پیک پروجیکٹ کاپاکستان کی ترقی میں اہم کردارہے،بھارت نے سی پیک منصوبےکو ناکام بنانے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا ،بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے ۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈدہشتگردی سےمتعلق آگاہ کردیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نےدہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کوسراہا۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش پر توجہ مبذول کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھا ہے۔وزیر خارجہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت نے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے، بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش کر رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قانون اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کشمیری نسل کشی اورکشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے، کشمیریوں کی اراضی چھینی اور غیر کشمیریوں کو لا کر آباد کیا جا رہا ہے،بھارت کے غاصبانہ اقدامات سے کشمیری اپنی سیاسی اور ثقافتی شناخت کھو رہے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے،

بھارت رواں سال ایل او سی پر 2700 خلاف ورزیاں، 25 شہری شہید، 200 زخمی کر چکا، اقوام متحدہ چارٹر اور قراردادوں کے تحت سلامتی کونسل کی کچھ اہم ذمہ داریاں ہیں،ھارت کو مجرمانہ نوآبادیاتی منصوبے سے روکنا بھی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے،کشمیریوں کو انکا کا حق خودارادیت دیا جائے، اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کر کے استصواب رائے کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں