وزیراعظم عمران خان کااسرائیل کے حوالے سے دبنگ اعلان ، کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے ایک بارپھر واضح کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کا کوئی امکان نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہاگیاکہ اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے بیانات اس حوالے سے بالکل واضح ہیں،وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ جب تک مسئلہ فلسطین کا فلسطینی عوام کے لیے قابل قبول حل نہیں نکل آتا پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان واضح طور پر فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق استصواب رایے کی حمایت کرتا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ, او آئی سی قراردادوں کے مطابق فلسطین کادو ریاستی حل ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسا حل جو 1967 کی سرحدوں سے پہلے کا ہو اور جس میں القدس الشریف فلسطین کا دارلحکومت ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں