پی ٹی وی پر اپوزیشن کو وقت نہیں دیا جائے گا، نئےچیئرمین نعیم بخاری کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری نے اپوزیشن اور پی ٹی وی کے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا ہے کہ پی ٹی وی ریاستی چینل ہے ،صرف حکومت کو وقت ملے گا،میں سمجھتا ہوں پی ٹی وی میں کنٹریکٹ ملازمین ہونے ہی نہیں چاہئیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی پر حکومت اور اپوزیشن کو بالکل برابر وقت نہیں ملے گا ،پی ٹی وی کوئی نجی چینل نہیں ریاستی چینل ہے، پی ٹی وی حکومت کی نمائندگی کرتا ہے ،پی ٹی وی پر صرف حکومت کو وقت ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں پی ٹی وی میں کنٹریکٹ ملازمین ہونے ہی نہیں چاہئیں ،پی ٹی وی میں

صرف مستقل ملازمین کو کام کرنا چاہیے ،۔ انہوں نے کہاکہ چھ ہزار کنٹریکٹ ملازمین کیا اچار ڈالنے کیلئے رکھے گئے ہیں ،پی ٹی وی میں جنتی بھاری تنخواہیں دی جارہی ہیں کیا یہ ریاستی چینل چلانے کا طریقہ ہے ؟ریاستی چینل بچت مہم کے طرح چلنا چاہیے ،پی ٹی وی کو اپنی آمدن خود پیدا کرنی چاہیے ،پی ٹی وی کو ایسے پروگرام بنانے چاہئیں جو لوگ دیکھیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی فیس 35 روپے سے بڑھا کر سو روپے کرنے کی تجویز کی کابینہ نے منظوری نہیں دی تھی ،سوال یہ ہے لوگوں کو 35 روپے کے عوض کیا مل رہا ہے ؟،مجھے لانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو پی ٹی وی فیس کے 35 روپے چبھیں ناں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں