اسرائیل کو تسلیم کرو نہیں تو ہمارے پیسے واپس کرو، پاکستان پر غیرملکی دبائو بڑھنے لگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ آنے والے وقتوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر غیر ملکی دباؤ بڑھے گا۔ پروگرام میں صحافی سعید قاضی نے کہا کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ ہے ۔ پاکستان پر دباؤ ہے کہ فلاں فلاں ملک کے پیسے واپس کرو۔پروگرام میں موجود سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کریں لیکن وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ الحمداللہ میں مسلمان ہوں میں تسلیم نہیں کروں گا۔

عمران خان نے یہ جو کہا ہے یہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دورہ ، جس کی سعودی عرب بظاہر تردید کر رہا ہے، اسے دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان پر دباؤ مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاک چائنہ کاریڈور کی طرف جا رہے ہیں توچائنہ کہاں کھڑا ہے، ایک طرف تو وہ آپ سے 300 ملین ڈالر مانگ رہے ہیں اب پاکستان کو کسی قیمت پر بھی اسرائیل کو نہ تسلیم کیا ہے اور نہ کرنا چاہیئے ۔ لیکن اس ضمن میں جو دباؤ ہے ، جو غیر ملکی طاقتیں ہیں، اس قسم کے بیانیے کے پیچھے مجھے خدشہ ہے کہ وہی ہیں انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:یاد رہے کہ گذشتہ روز غیر ملکی میڈیا پرسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کے بعد سعودی عرب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ملاقات کی خبروں کی تردید کردی تھی۔تاہم اس مبینہ ملاقات پر سیاسی تجزیہ کاروں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر ڈالے جانے والے دباؤ سے متعلق چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں