وزیرتعلیم نے طلبا کوبغیر امتحان پروموٹ کرنے سے انکار کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں کو امتحانات کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ کورونا کے بڑے الارمنگ نمبر آ رہے ہیں۔جب میں کورونا صورتحال دیکھی تو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جو امتحان لیا جائے گا اس میں ہوم ورک کرنے والے بچوں کو گریڈز دئیے جائیں گے۔اس دفعہ بچوں کو امتحان کے بفیر پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔مراد راس نے کورونا وائرس کی وجہ سے اسکولوں کی بندش کے باعث ہونے والی چھٹیوں میں بچوں کے مالز اور پارکس میں

داخلے پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے صرف اسکول بند کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ بچوں کے پارکوں اور شاپنگ مالز میں داخلے پر بھی پابندی ہونی چاہیے ، چھٹیوں میں بچوں کو ہوم ورک کے بغیر نہیں جانے دیا جائے گا اور ہوم ورک کی بنیاد پر ہی ان کی اگلی کلاسوں میں پروموشن کا فیصلہ ہوگا ، صوبے میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات مارچ میں ہوں گے ، اس حوالے سے بورڈ فیصلہ کرے گا کہ کس تاریخ کو امتحان لینے ہیں ، جب کہ اسکولوں کی بندش کے دوران 50 فیصد اساتذہ پیر اور باقی 50 فیصد جمعرات کو اسکول آئیں گے ۔اس سے پہلے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اگر اسکول بند کرنے ہیں تو کوئی بچہ شاپنگ مال بھی نہ آئے ، بچے باہر پھرتے رہیں تو اسکول بند کرنے کا کیا فائدہ ہوگا؟ ، بتایا گیا ہے کہ کابینہ کی کمیٹی برائے انسداد کورونا میں اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے بحث و مباحثہ کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے بچوں کے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی ، مراد راس نے کہا کہ کوئی بچہ پارک میں جانے کے لیے بھی گھر سے نہ نکلے ، کیوں کہ جب اسکول بند ہوں تو بچے سیر و تفریح کے لیے نکل جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں