نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاکستان آنے پر کوئی پابندی نہیں،شبلی فراز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ‏نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر قدغن نہیں۔ یہ لوگ جنازے میں شریک ہو کر ثواب حاصل کریں۔اسلام آباد میں منگل 25 نومبر کو میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ریاستی جبر کا پروپیگنڈا سیاست کرنا ہے آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟۔ حکومت کی طرف سے ایسے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔مرحومہ بیگم شمیم اختر سے متعلق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ‏نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔ آپ لوگ تشریف لائیں اور بیگم

شمیم کے جنازے میں شریک ہو کر ثواب حاصل کریں۔ وفاقی حکومت کے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ نواز شریف، ان کے سمدھی اسحٰق ڈار اور صاحبزادوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ وہ تشریف لائیں اور مرحومہ شمیم اختر کے جنازے میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ریاستی جبر کا پروپیگنڈا دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے، آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں۔خیال رہے کہ مریم نواز نے اپنی دادی کے انتقال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں لکھا تھا کہ ’کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے‘۔ساتھ ہی انہوں نے نواز شریف سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ آپ بالکل واپس نہ آئیں، یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں‘۔مریم نواز نے لکھا تھا کہ ‘میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاؤں بھرا سایہ اٹھ گیا، دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہو گئی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں