پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ کا ایک اور نیٹ ورک تباہ

کراچی(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں دہشت گردی کرنے والا بھارتی ایجنسی ’را‘ کا ایک اور نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے قریب گاؤں میں آپریشن کیا ہے۔ دہشتگرد کمانڈر زبیر اور عزیز الرحمان عرف فدا مارے گئے ہیں۔دہشتگرد زبیر باجوڑ اور گردونواح کے علاقے میں آپریشنل کمانڈر تھا۔ دہشتگرد کراچی اور باجوڑ میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ دہشتگردوں کو سرحد پار سے احکامات دے رہی تھی۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارے گئے کمانڈر عزیزالرحمان کی بیوی کراچی میں خواتین ونگ چلا رہی تھی۔

سیکیورٹی فورسز نے عزیزالرحمان کی بیوی کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ فورسز نے انیس نومبر کو بھی خفیہ پناہ گاہ میں چھپے دہشتگرد خلیل عرف یاسین کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ دہشتگرد کمانڈر باردوی سرنگ حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔خیال رہے کہ پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے شواہد کئی بار عالمی برادری کے سامنے رکھے ہیں۔ بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔بھارت نے دہشت گرد ی سے پاکستان کو 126 ارب ڈالرز سے زیادہ معاشی نقصان پہنچا۔ پاکستان نے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے اور دیگر کالعدم تنظیموں کو شکست دی ہے۔ان کالعدم تنظیموں میں پھر روح پھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ان کو پاکستان میں کارروائیوں کیلئے اکسایا جارہا ہے۔دہشت گرد تنظیموں سے علما اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کو کہا جارہا ہے، بھارت نومبر اور دسمبر میں پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کو اپ سکیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔بھارتی حکام 4 بار دہشت گرد تنظیموں سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ کراچی، لاہور اور پشاور دیگر شہر دہشت گردوں کا نشانہ ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ باجوڑ میں گزشتہ ایک ماہ سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کرنے کے لیے آپریشنز کیے جارہے ہیں۔19 نومبر کو باجوڑ کے علاقے مندل میں ایک ٹھکانے پر کارروائی کرکے سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کمانڈر خلیل عرف یاسین کو ہلاک کیا تھا۔وہ ریموٹ کنٹرول دھماکوں، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں