جنسی مجرمان کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران بڑااعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے وزیرقانون فروغ نسیم اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ملاقات کی جس میں بیرسٹر علی ظفر بھی شریک تھے۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل قانون لایا جائے، ایسا قانون لائیں کہ متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون میں متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفط کا خاص خیال رکھا جائے، ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے، زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا آرڈیننس آئندہ کابینہ

اجلاس میں پیش ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قانون سازی کیلئےمزیدوقت دینےسےانکار کرتے ہوئے کہا زیادتی کےواقعات کی روک تھام ہرصورت یقینی بنانی ہوگی، سنگین نوعیت کےمعاملےپر ایک لمحے کی تاخیر بھی نقصان دہ ہے، دن رات کام کریں لیکن معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں اور فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعےانصاف فراہمی یقینی بنائی جائے۔وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کوسزاکیلئےآرڈیننس لانے کافیصلہ کرتے ہوئے زیادتی کے شکار بچوں کی شناخت چھپانے سمیت مستقبل محفوظ بنانے کا واضح پلان لانے کی ہدایت کردی۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ایسے مجرموں کو نامرد بنانے کے لیے قانون کی منظوری دی تھی ، مجوزہ بل کے متن کے مطابق جنسی زیادتی کے مجرموں کو بطور سزا نامرد بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں