تحریک لبیک نےلاہورکو’’کورونا ٹائم بم‘‘ بنانے میں کسر نہیں چھوڑی، فواد چوہدری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نےلاہورکو’’کورونا ٹائم بم‘‘ بنانے میں کسر نہیں چھوڑی، لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا مذاق نہیں، اپوزیشن کا رویہ خطرناک ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے ری ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کا رویہ خطرناک ہے لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا مذاق نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک نے بھی پورے لاہور کو کرونا کا ٹائم بم بنانے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی اور اب پشاور سے ملتان پیپلز پارٹی اور نون لیگ حشر بپا کریں گی۔ اسی طرح وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں

کہا کہ اپوزیشن والوں کا رویہ خطرناک ہے، امید ہے حزب اختلاف لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا کوئی ارادہ نہیں کہ وہ اپوزیشن کے جلسوں کو بزور طاقت روکے۔واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو مدرسہ ابوذر غفاری میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ گریٹر اقبال پارک لاہور میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ مرحوم کے صاحبزادے اور تحریک لبیک کے نئے امیر علامہ سعد حسین رضوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کےسفر آخرت میں ان کے چاہنے والوں کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔ان کی نماز جنازہ کے موقع پر تنظیم کی طرف سے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے علامہ سعد رضوی کو تحریک کا نیا امیر بھی مقرر کر دیا گیا۔علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کے روز انتقال کر گئے تھے، انہیں طبیعت بگڑنے پر شیخ زید اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔علامہ خادم حسین رضوی کی رسم قل اتوار کی صبح 9 بجےداتا دربار مسجد میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں