گستاخی رسول ﷺ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،سعد رضوی

لاہور (نیوز ڈیسک) علامہ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ۔جماعت کے نئے امیر نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔علامہ سعد رضوی ، خادم حسین رضوی کے صاحبزداے ہیں۔تحریک لبیک کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراؤنڈ کے اجتماع میں کیا گیا۔حافظ سعد رضوی اس سے قبل ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تھے۔بطور تحریک لبیک کے سربراہ ان کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ گستاخی رسول کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔سعد رضوی نے علامہ خادم حسین رضوی کے نمازجنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ ہم علامہ خادم رضوی کے مشن کو آگے لیکر بڑھیں گے، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کبھی بھی خاموش نہیں رہیں گے، اپنے والد کی نصیحت اورسبق لیکر آگے بڑھیں گے۔سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ یہ گردنیں حضور ﷺ کی ناموس کی خاطر ہروقت کٹنے کوتیار ہیں، امیرالمجاہدین کے مشن کو آگے لیکر بڑھیں گے، آج علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر خوش ہونیوالے کو بتاناچاہتے ہیں تمھاری خوشیاں غم میں بدل دیں گے، اسلام اورپاکستان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انتقال کرجانے والے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ان کے بڑے بیٹے حافظ سعد حسین رضوی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی جبکہ خادم حسین رضوی کے جسد خاکی کو ایمبولنس کے ذریعے جنازہ گاہ لایا گیا تھا۔علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظام کیے گئے تھے جبکہ لاہور ٹریفک پولیس افسر کے مطابق 5 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اور 36 انسپکٹر شہر میں ٹریفک کے انتظامات کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں