مبینہ سرمایہ دارآزادکشمیر کی سیاست میں قدم رکھنے کیلئے بےتاب

مظفرآباد(پی کے نیوز)مبینہ سرمایہ دارآزادکشمیر کی سیاست میں قدم رکھنے کیلئےبےتاب ہونےلگا،موصوف کی جانب سے آئے روز نئے نئے شوشے چھوڑنا بھی معمول بن گیا۔مبینہ سرمایہ دار آزاد کشمیر کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی حمایت کیلئےسر دھڑ کی بازی لگانے کو تیارہوگیاہے۔موصوف نے‏سابق وزیر اعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی خوشنودی کیلئے ان سے‏اتحاد تک کا اعلان کردیا۔مبینہ سرمایہ دار کہتے ہیں سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں‏گے،ان جماعتوں سے اتحاد بھی کریںگے جنہوں نے پی ٹی آئی کا پاکستان میں ساتھ‏دیا،موصوف کےآئے روز نئے نئے شوشوں پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں ،

سیاسی حلقوں کا کہنا ہےکہ‏مبینہ سرمایہ ‏دار کے اس بیان سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ وہ اپنے حلقے سے مسلم کانفرنس کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا، اس لیے اپنی سیٹ جیتنے کےلیے مسلم کانفرنس کو ساتھ ملانے کی کوشش کرے گا،بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ‏مبینہ سرمایہ دار سردار عتیق کی بی ٹیم کا کردار ادا کرے گا اور بیرسٹر سلطان‏ کیخلاف بیانات‏بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ مبینہ‏سرمایہ دار کا چونکہ سارا خاندان مسلم کانفرنسی ہے اور عین ممکن ہے کہ پی ٹی آئی‏صدر کیخلاف سازشیں بھی مسلم کانفرنسی ایجنڈے کے تحت ہی کی جا رہی ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں