حکومت کا اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ، لیکن کن کن اضلاع میں، جانئے

کراچی (نیوز ڈیسک)بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے اجلاس میں چار اضلاع میں اسمارٹ جبکہ دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع جنوبی، ضلع شرقی، ضلع وسطی اور ضلع غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤں لگانے کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنرز کل تک جاری کردیں گے جبکہ ضلع کورنگی اور ضلع ملیر میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے مطابق آج یا کل تک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

جن علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا ان کی نشاندہی ڈپٹی کمشنرز کریں گے۔کمشنر کراچی کے مطابق ضلع جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی کے ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دیں گے جبکہ ضلع کورنگی اور ملیر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کرکے آج یا کل تک نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں محکمہ صحت کی سفارش پر مخصوص گلیاں، علاقے یا محلے سیل ہوں گے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب کے 6 شہروں جبکہ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں